• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔

13 اگست اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 75ویں یوم آزادی پر ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا جس میں فریئر ہال کو دکھایا گیا ہے۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر فریئر ہال کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنا لیا۔

گوگل نے سب سے پہلے 2011 میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے بعد ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کے جشن شرکت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

گوگل ڈوڈل میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپنے لوگو میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو اس کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی تہوار یا فرد کے ساتھ تعلق کو واضح کرتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گوگل ماضی میں مختلف پاکستانی شخصیات کے ایام کے موقع پر بھی اپنے ڈوڈل میں ایسی تبدیلیاں لا چکا ہے جو ان کی خدمات یا کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply