ق لیگ نے چودھری شجاعت کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا

ق لیگ کی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے معاملات اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی سیکریٹری جنرل ق لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، پرویز الہی ٰکے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوئے،ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چو دھری وجاہت نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا کسی معجزہ سے کم نہیں،4 مہینوں کیلئے وزرات اعلیٰ لاہور گئی تو ضلع گجرات کو فنڈز سے محروم کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply