• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمارٹ فون پر گیم کھیلنے والے بچے خوفناک بیماری کا شکار ہونے لگے

سمارٹ فون پر گیم کھیلنے والے بچے خوفناک بیماری کا شکار ہونے لگے

ماضی میں بچے گھر میں دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ پورا دن باہر کھیل میں مصروف رہتے تھے۔ لیکن بعد میں ایسا دور آیا جس نے بچوں سے ان کا بچپن ہی چھین لیا۔آج کے دور کی بات کی جائے تو بچوں کا دوست صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسمارٹ فون جو دراصل دوست نہیں بلکہ ان کے لیے ایک خطرناک دشمن ثابت ہورہا ہے۔بچوں میں موبائل فون چلانے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور ان میں گیمز کھیلنے کی عادت اس حد تک بڑھ چکی ہے جس کے باعث وہ ایسی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جو انہیں حقیقی دنیا سے محروم کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں مزید یہ بات معلوم ہوئی کہ بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا یعنی اس بات کا خیال کے ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے) ، خیال اور تصور میں فریب اور عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بچوں میں اسمارٹ فون کا بڑھتا استعمال کسی وبا سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ ڈیوائس بچوں کی ذہنی و جسمانی سرگرمی کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے جس سے اگر نمٹا نہ گیا تو سنگین نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply