امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سانتا کلارا کے یارڈ میں ریلوے ملازم نے ساتھی کارکنوں پر فائرنگ کر دی۔

سانتاکلارا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق سانتا کلارا کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

شہر کے ایئرپورٹ کے پاس ہی ریلوے مرکز واقع ہے اور پولیس کے مطابق مرنے والے نو افراد ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے جبکہ حملہ آور غالباً یہاں ٹھیکے پر کام کررہا تھا یا جزوقتی ملازم تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حملہ آور کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے اور شناخت سیموئی کیسیڈی کے نام سے ہوئی ہے لیکن اب بھی حملہ آور کی شدید کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply