ایک ہفتے کے دوران ڈالر 2.83روپے سستا

امریکی ڈالر کے سستا ہونے اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سفر سست رفتار سے جاری ہے۔ڈالر ریٹ میں اس ہفتے اتارچڑھاؤ رہا,مجموعی طور پر ڈالر 2 روپے 83 پیسے سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کےریٹ میں اس ہفتے اتارچڑھاؤ رہا,مجموعی طور پر ڈالر 262 روپے 82 پیسے سے کم ہوکر 259 روپے 99 پیسے تک پہنچا,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کے اضافے سے 268 تک پہنچا ۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان:

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ بھی اتارچڑھاؤ میں رہی،اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر اس ہفتے 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈرڈانڈیکس 41 ہزار 118 پوائنٹس سے 40 ہزار 707 پوائنٹس تک پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی نتیجے تک نہیں پہنچتا اس وقت مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply