“موسی کا عصا” نامی ہیکر گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کو ہیک کر لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق موسیٰ کا عصا نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے بدھ کی رات گئے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ انہوں نے اسرائیل کے بجلی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ہیک کر لیا ہے۔ جاری کردہ ویڈیو کلپ میں صیہونی حکومت کے پاور پلانٹس کے بارے میں کچھ اہم معلومات شیئر کی گئی ہیں۔
موسی کاعصا نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے ویڈیو کلپ کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا ہے جس میں انہوں نے ناجائز صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے نقصانات ہونے والے ہیں جن کی تلافی بھی نہیں ہو سکے گی۔ ہمارا مقصد واضح، قطعی اور قطعی ہے۔ یہ آپ کے بجلی کے گرڈ تک ہماری رسائی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے… آپ جلد ہی مکمل اندھیرے میں ہوں گے۔”
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں