• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طلاق ثلاثہ دینے والے شوہروں کو3سال کی سزائے قید ہوگی

طلاق ثلاثہ دینے والے شوہروں کو3سال کی سزائے قید ہوگی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ذریعہ 3 طلاق کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد اب مودی حکومت نے 3 طلاق پر پابندی سے متعلق بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور اس کو سرمائی اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سرکار کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے مسودہ کو حتمی شکل دینے کیلئے سبھی ریاستوں سے ان کا مشورہ طلب کیا ہے۔ اس قانون کو” تحفظ حقوق مسلم خواتین“ نام دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسودہ کے مطابق نئے بل میں 3طلاق کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے اور قصور وار پائے جانے پر 3 سال کی قید ہوگی۔ علاوہ ازیں جرمانہ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ مسودہ کی خاص بات یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کو معاوضہ دینے کا بھی بندوبست ہے۔اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے بل تیار کرنے کی ذمہ داری راجناتھ سنگھ ، ارون جیٹلی ، سشما سوراج ، روی شنکر پرساد اور جتیندر سنگھ کو دی تھی۔ ذرائع کے مطابق بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور سبھی ریاستوں کو اس مسودے پر اپنی رائے دینے کیلئے کہا گیا ہے تاہم یہ قانون جموں و کشمیر پر نافذ نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply