• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی شہری سیف اللّٰہ پراچہ 16 برس بعد گوانتانا موبے جیل سے رہا

پاکستانی شہری سیف اللّٰہ پراچہ 16 برس بعد گوانتانا موبے جیل سے رہا

گوانتانا موبے جیل میں قید پاکستانی شہری سیف اللّٰہ پراچہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دفترِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہری سیف اللّٰہ پراچہ کی گوانتانا موبے جیل سے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیف اللّٰہ پراچہ امریکا میں واقع گوانتا نامو بے جیل میں قید تھے۔سیف اللّٰہ پراچہ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں، وزارتِ خارجہ نے ان کی وطن واپسی کے لیے انٹر ایجنسی پراسیس انجام دیا۔

وزیر ِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ بیرونِ ملک قید پاکستانی آج اپنے خاندان کے ساتھ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں کیوبا میں قائم امریکی حراستی مرکز گوانتا نامو بے میں قید سب سے پرانے قیدی 73 سالہ پاکستانی شہری سیف اللّٰہ پراچہ کو رہا کرنے کی منظوری دی تھی۔سیف اللّٰہ پراچہ القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں 16 سال سے گوانتا نامو بے جیل میں قید تھے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply