• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ نواز شریف

عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور شائد آئندہ بھی نہ ملے۔

لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں  نے  کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت، معاشرت و اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ خواتین کی عزت کا کیا مقام ہے؟ انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت و مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لے کر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں تو نہیں دیکھ سکتی ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کی پچھلے 70 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کیے ہیں، ضمنی الیکشن میں عمران کے دور میں انہیں شکست دی ہے اور اب بھی انہیں ہرائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply