ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔

سری لنکا شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعظم کرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یالا یعنی مئی سے اگست کے سیزن کے لیے کھاد خریدنے کا وقت نہیں ہے تاہم مہا یعنی ستمبر سے مارچ کے موسم کے لیے مناسب ذخیرہ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سچے دل سے سب سے گزارش کرتاہوں کہ حالات کی سنگین کو قبول کریں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جسکے نتیجے میں سری لنکا میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعد میں حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس سے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply