گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرنے کے طریقے

آج کے اس جدید زمانے  میں ہر کام کو تیزی سے کرنا کون نہیں چاہتا ہے، تو  آج ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ5طریقے جن کی مدد سے آپ گھنٹوں کا کام منٹوں میں کر سکتے  ہیں  کچھ آسان طریقے آپ کو پہلے سے معلوم ہونگے جیسا کہ کاپی  پیسٹ کرنا ۔ آپ اگر ونڈوز کا استعمال کرے ہیں وہ کسی بھی کئے  ہوئے کام کو مٹانے کے لئے  کنٹرول + زیڈ کا استعمال کرتے ہیں ، مگر اس کے برعکس اسی کا م کو واپس لانا ہو تو اس کے بارے میں بہت کم صارفین کو معلوم ہوتا ہے تو اس کے لئے آپ کنٹرول + وائی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ فولڈر کو بنانے کیلئے  زیادہ تر صارفین  ماوس کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کا آسان طریقہ بھی ہے جو کہ آپ کی بورڈ سے بس بٹن دبا کر کرسکتے ہیں  ، جس کے لئے آپ کو کنٹرول +شفٹ +این کا بٹن دبانا ہے۔ بہت ساری ونڈوز کو منی مائز کرنے کے لئے آپ کو صرف 2 بٹن کا استعمال کرنا ہے وہ 2 بٹن  ونڈوز +ایم ہیں ۔ زیادہ تر صارفین  ونڈوز کو منی مائز کرنے کے لئے  مائوس کا استعمال کرتے ہیں تو ان بٹن کی مدد سے وہ آسانی سے ایک وقت  میں بہت سی ونڈوز منی مائز کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ کا منی مائز سے بھی کام نہیں ہو رہا ہے تو آپ ونڈوز کو لاک بھی کر سکتے ہیں،  جس کے لئے آپ کو بس 2بٹن دبانے ہیں جو کہ  ونڈوز+ ایل کے بٹن ہیں ، ان کو دبانے سے آپ جہاں اپنا کام چھوڑ کر جائیں گے وہ کا م آپ کو ویسی جگہ پر ملے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply