• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے این پی آفیشل اور سینئر عہدیداروں کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک

اے این پی آفیشل اور سینئر عہدیداروں کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک

عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس پر سائبر کرائم حملہ کیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک کرلئے گئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ٹوئٹر اکاؤنٹ اور صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور کا اکاؤنٹ ہینڈل بھی ہیک ہونے والے اکاؤنٹس میں شامل ہیں۔

باچا خان مرکز کے میڈیا ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی ماہرین مذکورہ اکاؤنٹس کو بحال کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ٹوئٹر انتطامیہ کے ساتھ بھی باضابطہ طور پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے حال میں ہونے والی ٹویٹس اور دیگر بیانات سے عوامی نیشنل پارٹی اور قائدین کا کوئی تعلق نہیں۔ جیسے ہی اس سلسلے میں کوئی پیشرفت ہوتی ہے اور اکاؤنٹس بحال ہوجاتے ہیں، کارکنان اور میڈیا کو باقاعدہ طور پر اطلاع کردی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply