لگژری گاڑیوں کو آگ کیوں لگائی گئی؟

فلپائن میں سمگلنگ کے خلاف جاری ایک مہم اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی جب 67 کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت کی درجنوں لگږری کاروں پر بلڈوزر پھیر کر انہیں تباہ کردیا گیا۔ یہ منظر دیکھنے کےلیے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے بھی موجود تھے۔ فلپائنی صدر اس منظر سے بہت محظوظ ہوئے جس میں 75 لگږری کاروں سمیت مہنگی موٹرسائیکلوں کو تباہ کیا گیا۔ یہ سواریاں کسٹم حکام نے سمگلروں سے ضبط کی تھیں۔ ان میں پورشے، لیمبورگینی، مسٹینگ اور ہیوی بائکس شامل تھیں جن کی مالیت 67 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر سفید ہیٹ پہنے فلپائنی صدر نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ وہ ملک میں بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے لیکن گاڑیوں کو بلڈوزر سے تباہ کرنے کا عمل ان کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ فلپائنی صدر نے کہا کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر منگوائی جانے والے ان قیمتی کاروں کو تباہ کیا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ فلپائن سرمایہ کاری کےلئے ایک بہترین ملک ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق اب تک وہ 800 سمگل شدہ کاریں قبضے میں لے چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply