امریکا میں خاتون دماغ کے آپریشن کے دوران بانسری بجاتی رہی۔ عالمی ذرائع کے مطابق ہوسٹن شہر میں ڈاکٹروں نے اینا ہینری خاتون کے دماغ کے آپریشن کے دوران اسے ہوش میں رکھا اور کسی قسم کا اینستھیسیا نہیں دیا۔ دماغ کے سرطان میں مبتلا اینا ہینری بانسری نواز ہیں اور اسے بانسری بجانے سے بڑا عشق تھا۔ اس نے آپریشن کے دوران یہ سلسلہ جاری رکھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے اینستھیسیا اس لئے نہیں دیا گیا تاکہ وہ یہ معلوم کر سکیں کہ انکا آپریشن صحیح ہورہا ہے یا نہیں۔ بعد میں خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ بچپن سے ہی اس کے دماغ میں مسئلے مسائل تھے جبکہ ہاتھ لرزتے تھے اور اس کی وجہ سے موسیقی پر بھی اثرات مرتب ہورہے تھے۔ میں اس بیماری سے لڑتی رہی لیکن عاجز آ گئی تو میں نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں