• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، وزیر داخلہ

شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اغوا نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا۔ ثبوت ہوئے تو شیخ رشید اور عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا اور اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے نہ ہو گی تاہم تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے اور راشد شفیق کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا اور جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی اور 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو بھیجا جس کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ثبوت آ رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی گرفتار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

نواز شریف کی سزا پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو غلط سزا سنائی گئی تھی اور نوازشریف نے واپسی کا فیصلہ اپنی صحت کو دیکھ کر کرنا ہے جبکہ سزا معطل کرنے کا اختیار عدالت اور حکومت کے پاس بھی ہے۔ 120 دن میں ثبوت نہیں ملتے تو نام ای سی ایل سے نکلنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں اور مقدمات لوگوں نے اپنے جذبات کے تحت درج کرائے۔ ہر مسلمان کے اپنے جذبات ہیں اور ہم مقدمات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply