وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
اگر صدر مملکت عارف علوی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں