• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد

حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد

سعودی حکام نے حج کے دوران بغیر اجازت نامے کے ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیزاور شدید رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے یہ فیصلہ کیا۔ریاض الجنہ میں داخلے کو پیشگی اجازت نامے سے مشروط کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج سعودی اجازت نامے کے بغیر “ریاض الجنہ” نہ جائیں۔

ریاض الجنہ میں اجازت کے بغیر داخلہ کی صورت میں سعودی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حرم نبوی ﷺکے دیگر حصوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply