• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: پاکستان کیلئے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے مسائل قرار

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: پاکستان کیلئے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے مسائل قرار

اسلام آباد: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (IMF) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

خسارہ کم کرنا ہے، آئی ایم ایف سے قسط بحال کرانی ہے، کابینہ کا اعلان رات ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں پاکستان کے لیے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی کی شرح 11.2 فیصد تک رہے گی جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 3.5 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت معاشی شرح نمو 4 فیصد اور آئندہ سال 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ بیروزگاری کی شرح اس سال 7 فیصد اور آئندہ سال 6.7 فیصد رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply