• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگارہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ

مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگارہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں سرحد پار سے کی جارہی ہیں تاہم مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت باڑ لگارہی ہے۔احسن اقبال نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی ایوب اسٹیڈیم لاہور میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ وطن عزیز کے لیے امن و سلامتی کا باعث بنے گا۔انھوں نے کہا کہ دشمن دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالہ سے ہمارے عزم کو متزلزل اور پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات کو ختم نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے ہر قسم کی کوششوں سے نمٹ سکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں سرحد پار سے کی جا رہی ہیں تاہم حکومت مغربی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے باڑ لگا رہی ہے۔انھوں نے ایف سی کے لیے فوری طور پربلٹ پروف گاڑیاں حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔شہید لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ کے علاوہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق، سینئر فوجی افسران اور جوانوں نےشرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع واشک میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت کم از کم تین اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply