حجرہ رسول اﷲﷺ کے نقش قدم۔۔منصور ندیم

یہ میرے گھر سے الخبر شہر کی طرف جاتے ہوئے الظھران کے راستے میں بلین ڈالرز سے بنایا جانے والا پروجیکٹ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹرل King Abdulaziz Center for World Culture جسے (اثرا) “Ithra” کے نام سے خاصی مقبولیت حاصل ہے، یہ اس وقت سعودی عرب کی تمام ثقافت و روایات کے مرکزی منبع کے طور کام کررہا ہے، پورے سال بھر یہاں مختلف اقسام کے کلچرل ایونٹس ہوتے ہیں، سعودی فلم سازی، عربی خطاطی، پینٹنگز وغیرہ کے علاوہ سیاحت کی تربیت، مقامی ہنرمندی، فیشن انڈسٹری کے علاوہ حجاز کے تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرنے پر کام کررہا ہے ۔

اثراء Ithra ایک مختلف نوعیت کا تاریخی کام کے پروجیکٹ کا آغاز کرچکا ہے ، جو “حجرہ مبارکہ نمائش کارواں” ہے، جو رسول ﷲﷺ کے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے تاریخی واقعات کو آج کے عہد میں نمایاں کرنے کےلیے ایک اپنی نوعیت کی پہلی متحرک نمائش ہوگی، رسول ﷲﷺ کی ہجرت مبارکہ اسلامی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس نے بنی نوع انسان کی تاریخ کا دھارا موڑا تھا، اس نمائش کا عنوان (حجرۃ رسول اللہ صلیٰ علیہ وسلم کے نقش قدم) کے نام سے رکھا گیا ہے۔ اس کا آغاز اگلے حجری سال سنہ حجری ۱۴۴۴ یعنی سنہء 2022 کے اواخر سے شروع ہوکر اور سنہء 2023 تک رہے گا۔

اس شاندار نمائش کی ابتداء کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹرل King Abdulaziz Center for World Culture سے ہی شروع ہوگی، جس میں اسلام کے ابتدائی دور میں حجاز کی تاریخ اور اسی عہد کے اہم نوادرات کو شامل کیا جائیگا۔ اس نمائش میں اسلامی تہذیب و تمدن کی ابتداء و اہمیت کو دکھایا جائے گا، خصوصاً رسول ﷲﷺ کے ورثے کے تنوع کو نمایاں کیا جائے گا ۔ نمائش کے ذریعے ہجرت مبارکہ سے تعلق رکھنے والے واقعات کو مختصر فلموں اور تصویری مناظر کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ نمائش بتدریج سعودی عرب کے بڑے و مرکزی شہروں کا رخ کرے گی، بعد ازاں دنیا بھر کے کئی ممالک کے متعدد بڑے شہروں تک یہ نمائش ’حجرہ طیبہ‘ جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اثراء Ithra نے اس پروجیکٹ کے لئے کئی مقامی سعودی اسپونسرز اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور شراکت سے ’حجرہ طیبہ‘ کے معاہدے بھی کررہی ہے، جس سے یہ ایک معلوماتی پروجیکٹ کے علاوہ معاشی طور پر بھی ایک کامیاب پروجیکٹ ہوگا بلکہ کئی مقامی و غیرملکی افراد و اداروں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ مزید یہ ایک اپنے طرز کا انفرادی متحرک نمائشی پروجیکٹ ہوگا، جو اسلام کے ابتدائی ادوار کی آگاہی اور رسول ﷲﷺ کی اسلام کی راہ میں مکہ تا مدینہ کی ہجرت کی ایک تصوراتی و نوادرات کی مدد سے علمی آگاہی فراہم کرے گا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply