• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا خطرناک جرم ، 25 سالہ طالبہ گرفتار

بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا خطرناک جرم ، 25 سالہ طالبہ گرفتار

بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینا انتہائی خطرناک جرم قرار ، 25 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ کرناٹک کے شمالی حصے میں واقع باگل کوٹ ضلع کے مدھول میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو خاتون طالبہ نے 23 مارچ کو واٹس ایپ پر لکھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے، لیکن یہ بات انتہا پسند ہندو کو پسند نہ آئی اور اس کے تھانے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 153A یعنی مذہب، نسل، مقام پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور 505 (2) یعنی گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے بیانات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے کہ لیکن اس کے خلاف مقدمہ کا ٹرائل عدالت میں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply