یوکرین میں ایک امریکی صحافی قتل دوسرا زخمی

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک امریکی صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ اس کا دوسرا صحافی ساتھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیف کے مضافات میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں امریکی صحافی برینٹ ریناڈ کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گولی گردن میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق عینی شاہدین اور طبی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک اور امریکی صحافی زخمی بھی ہوا ہے۔

اس سلسلے میں یوکرینی رضاکار سرجن ڈینیلو شیپوالو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں امریکی صحافی فوراً موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جس کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اس میں ایک یوکرینی بھی موجود تھا جو زخمی ہوا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافی کے بیگ سے امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کا کارڈ ملا ہے لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں اس کے لیے کام کرتے تھے مگر اس وقت اخبار کے کسی بھی اسائنمنٹ پر نہیں تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں امریکی صحافی ارپن چھوڑنے والے پناہ گزینوں کی فوٹیجز بنانے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں صحافیوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب انہوں نے ایک چیک پوسٹ کو کراس کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ چیک پوسٹ پر متعین روسی فوجیوں نے کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply