• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سائنس دانوں کی نئی تحقیق، سیارے زہرہ سے متعلق عجیب و غریب حقائق پیش

سائنس دانوں کی نئی تحقیق، سیارے زہرہ سے متعلق عجیب و غریب حقائق پیش

سائنسدانوں نے سیارہ زہرہ سے متعلق نئی تحقیق میں عجیب و غریب حقائق پیش کر دیئے۔ ماہرین فلکیات نے ایک نئی تحقیق میں محققین نے اس سیارے میں عجیب و غریب ہوا اور گرمی کے متعلق نئے فہم کے متعلق بتایا۔ ماہرین کے مطابق سیارہ زہرہ اتنا گرم ہے کہ وہاں اوسط درجہ حرارت 467 ڈگری سیلسیئس ہوتا ہے۔ یہ شدید گرمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے موٹے ایٹماسفیئر کی وجہ سے برقرار رکھتی ہے جو سیارے میں اپنے اندر گرمی کو قید کرتے ہوئے گرین ہاؤس اثر میں لے لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کے مطابق یہ ایٹماسفیئر سلفیورک ایسڈ کے بادلوں کو سہارا دیتے ہیں اور مسلسل چکر کھاتے طوفانوں کا سبب بنتے ہیں۔ خیال رہے کہ پرتگال کی یونیورسٹی آف لزبن کے ایک محقق اور تحقیق کے رہنماء مصنف پیڈرو مچاڈو کا کہنا تھا کہ سیارے زہرہ میں جیسے ہم اونچائی کی جانب جاتے ہیں ہوا کی رفتار بڑھتی جاتی ہے، لیکن ہمیں ابھی تک نہیں معلوم ایسا کیوں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ یہ تحقیق اس معاملے پر خوب روشنی ڈالے گی۔ ٹیم نے وینس کی ہوا کی رفتار کا 20 کلومیٹر کی دو مختلف بلندیوں سے مطالعہ کیا۔ انہوں نے بلاواسطہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بادلوں کا ایک گھنٹے کے وقفے سے مطالعہ کیا، اور ہوا کی رفتار کا حساب لگایا گیا جو بادلوں کو دھکا دے رہی تھی۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ کم بلندی کی نسبت زیادہ بلندی پر ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply