• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں نئی پیش رفت سامنے آگئی۔ عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم کی گاڑی کو بائیومیٹرک تصدیق کیلئے احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ تاہم کمرہ عدالت میں سماعت کیلئے عمران خان پیدل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان بائیومیٹرک کی تصدیق کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

دوسری جانب عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ پر روک لیا گیا تھا اور انہیں بائیومیٹرک کیلئے ہائی کورٹ جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ آئے دیگر رہنماؤں کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔ تاہم بعد ازاں صرف عمران خان کو بائیومیٹرک کیلئے گاڑی سمیت احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت ملی۔ تاہم وہ کمرہ عدالت میں سماعت کیلئے پیدل جائیں گے۔

قبل ازیں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے تناظر میں محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عمران خان کی درخواست ضمانت رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قبل ازیں توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply