دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل اسپتال کا افتتاح

سعودی عرب میں  ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت پہلے ورچوئل اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، جس کا نام صحہ ورچوئل اسپتال رکھا گیا ہے، اس پروجیکٹ میں امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے 43 اسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130 اسپتال نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے اور ورچوئل اسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق 130 منسلک اسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس اسپتال سے مریض  ایک ہی کنسلٹنگ روم سے دوسری اور تیسری طبی رائے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں موجود ڈاکٹرز کے ساتھ لائیو ویڈیو کلینکل سیشن بھی کیے جا سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply