• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان: طالبان نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی

افغانستان: طالبان نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی

افغانستان میں طالبان خفیہ سروس نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی۔

طالبان انتظامیہ کے محکمہ خفیہ سروس نے دارالحکومت کابل کے علاقے کرتہ چار میں شراب فروشی کے اڈے پر چھاپے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق چھاپے میں 3 ٹن شراب کو تحویل میں اور شراب فروشی میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خفیہ سروس کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب نوشی حرام ہے اور مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

بیان کے ساتھ شراب کو دریائے کابل میں گرانے کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 اگست کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک طالبان انتظامیہ ملک بھر میں منشیات اور شراب کے اڈوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply