کراچی : جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کی خوشخبری سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5اور6جنوری کوموسم سرماکی دوسری بارش ہو گی۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئےمغربی سلسلےکےسبب کراچی میں کہیں درمیانی کہیں تیزبارش متوقع ہے۔ جنوری کے آغاز سےشہرمیں سسٹم کےتحت بونداباندی کےآغازکاامکان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 3جنوری تک سردہواوں کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے۔ اس دوران مطلع صاف اور موسم سرد رہے گا۔شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بارش کانیامغربی سسٹم31دسمبرکوبلوچستان کےراستے ملک کی داخل ہوگا۔ سال نومیں آنےوالاسسٹم سابقہ سسٹم سےزیادہ طاقتورہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply