بھارتی وزیر اعظم بننے پر انوپم کیخلاف  مقدمہ

نامور بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کو اپنی آئندہ فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بننا مہنگا پڑگیا  اور ان پر اعلیٰ حکام کی شخصیت کے تاثر کو خراب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر ان دنوں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی سوانح حیات پر بننے والی فلم  ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر میں اداکاری کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم میں انوپم کھیر من موہن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم انہیں یہ کردارادا کرنا مہنگا پڑگیا۔ وکیل سدھیر کمار اوجھا نے گزشتہ روز بہار کی عدالت میں انوپم کھیر، فلم کے ہدایت کار و پروڈیوسر اور فلم سے منسلک دیگر افراد  کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ اوجھا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر اور اکشے کھنا جو فلم میں من موہن سنگھ کے مشیر اطلاعات سنجایا بارو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے بھارتی سیاست کی اعلیٰ شخصیات کے تاثر کو خراب کیا ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ فلم میں  دیگر افراد جنہوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا وادرا کے کردار ادا کئے ہیں انہوں نے بھی ان لوگوں کی شخصیت کے تاثر کو خراب کیا ، جس سے مجھے اور دیگر افراد کو تکلیف پہنچی ۔ کیس کی سنوائی 8 جنوری کو مظفر پور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی ذیلی عدالت میں ہوگی جبکہ فلم 11 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply