• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، عمران خان

مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ڈائیلاگ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کوآگےبڑھنےسے روکتی ہے۔ ہم نے پاکستان کوآگے جاتے دیکھا، کسی بھی ملک میں قانون پر عمل نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے اورکرپشن جنم لیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امیر کےامیر اورغریب کے غریب ہونے سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے،ایک وقت تھا جب کہا جارہا تھا پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننےجارہا ہے،پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سےترقی کررہا تھا۔

ہمیں اتحادی کہاجاتا رہا اورپھر اتحادی پر حملے بھی ہوتے رہے ، ہمیں اپنا موقف دنیا بھرمیں اجاگرکرنے کا بہتر پلیٹ فارم میسر نہیں ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کےواقعات سےمغرب میں مسلمانوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،ہمارے تھنک ٹینکس ہوتے تو مجھے یقین ہے موقف اجاگرہوتا۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80ہزارجانوں کی قربانی دی،مسائل کےحل کیلئے ہمیں لیڈرشپ کی کمی کا سامنا بھی کرناپڑا۔

دنیابھرمیں اسلاموفوبیا کےذمہ دارہم نہیں ہیں،کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا،مغرب میں تھنک ٹینکس کہتے تھے پاکستان خطرناک ملک ہے ، پاکستان کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص آسانی سے پاکستا ن کے اچھے اور برے ہونے کی رائے دے دیتا ہے،ہمارا اپنے ملک کی دفاع کے لیے بہتر انداز میں موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply