چائے آپ کو تخلیقی صلاحیت کا مالک بناتی ہے، سائنس

اگر آپ آفس  یا  گھر بیٹھے چائے پیتے ہوئے یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو آپ کو یقیناً اچھا محسوس ہونے والا ہے۔  ایک نئے مطالعے کے مطابق  چائے پینے والے  لوگ چیزوں کو اچھے  طریقے  سے توجہ دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے دماغی اور تخلیقی صلاحیت  بہتر ہوتی ہے۔

پرکینگ یونیورسٹی کی جانچ کے مطابق چائے میں موجود کیفین اور تھینائن آپ کی متوجہ ہونے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ مطالعے کے مطابق  جب ایک انسان چائے کا کپ ختم کرتا ہے تو اسے دماغ میں تخلیقی صلاحیت کا رس  محسوس ہوتا ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ماہر نفسیات کی ٹیم نے دو الگ قسم کے ٹیسٹ  کا تجربہ 50 طالب علموں پر کیا  جن کی عمر تقریباً  23 سال تھی۔ 25 طالب علموں کو  پانی جبکہ 25 کوکالی  چائے پینے کو دی گئی جس کے بعد تمام طلبہ کا  مانیٹرینگ پروسز کیا گیا جن میں ان کی تخلیقی صلاحیت کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ایک ٹیسٹ میں کچھ  کنٹسٹنٹ کو  بلاکس کی مدد سے خوبصورت بلڈنگ بنانے کو کہا گیا وہی دوسرےکنٹسٹنٹ کو  ایک نوڈل ریسٹارانٹ  کا تخلیقی نام سوچنے کو کہا گیا۔   نتیجے میں  بلاکس بنانے والے ٹاسک  چائے پینے والے کنٹسٹنٹ نے اوسطاً 6.54 نمبر لیے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 6.03 نمبر حاصل کیےجبکہ  دوسرے ٹاسک میں چائے پینے والے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 4.11 اور 3.78 نمبر حاصل کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس   تجربہ سے یہ ثابت ہوا کے چائے پینے والے حضرات زیادہ تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply