• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہورہائیکورٹ کا ایک ہفتے کےلیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ

لاہورہائیکورٹ کا ایک ہفتے کےلیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ

لاہورہائیکورٹ نے ایک ہفتے کےلیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا. مووجودہ صورتحال میں ایک ہفتے کے لیے اسکولز اور نجی دفاتر بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جج نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک ہفتے کے لیے سکول ،پرائیویٹ آفسز بند کرنا پڑ سکتے ہیں ۔لاہور کی حدود میں اسموگ بہت پھیلی ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم نے عدالے میں بیان دیا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے۔عدالت ایک ہفتے کی مہلت دے آئندہ سماعت پر اسموگ میں مزید بہتری آ گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کو انٹر چینج ٹول ٹیکس کے حصول کے لیے لمبی گاڑیوں کی قطاریں بنانے سے متعلق مناسب حکم دیا جائے ۔ عدالت نے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں بہتری پر تعریف بھی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply