• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ضمنی انتخابات: تمام 35 سیٹوں کےغیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج

ضمنی انتخابات: تمام 35 سیٹوں کےغیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج

کراچی: ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی مکمل 11 اور صوبائی کی مکمل 24 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آج نیوز کو موصول ہوگئے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ نے چار چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، ق لیگ کو دو اور ایم ایم اے کو ایک نشست ملی۔صوبائی اسمبلیوں کی آٹھ نشستوں پر پی ٹی آئی اور چھ سیٹوں پر ن لیگ نے کامیابی سمیٹی، اے این پی نے تین، پیپلز پارٹی نے دو، بی این پی نے ایک اور آزاد امیدواروں نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔پنجاب اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے نتائج کے مطابق ن لیگ چھ ،تحریک انصاف تین ،آزاد اُمیدوار دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف پانچ ،اے این پی تین اور پی ایم ایل ن ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی۔سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پی پی اُمیدوار کامیاب قرار پائے، بلوچستان اسمبلی کی دو سیٹوں پر بی این پی اور آزادامیدوار کامیاب ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply