• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فائٹر یا فنکار؟ باکسر محمد علی کی پینٹنگز کو نیلام کیا جائے گا

فائٹر یا فنکار؟ باکسر محمد علی کی پینٹنگز کو نیلام کیا جائے گا

عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کے خاکوں اور پینٹنگز کو اگلے ہفتے نیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق باکسر محمد علی اپنی فائٹس کے درمیان اسکیچنگ اور پینٹنگ کرنے کا شوق رکھتے تھے، محمد علی کے 24 فن پاروں کے مجموعے میں بہت سے کارٹون اسٹائل میں ہیں اور کچھ پر ان کے دستخط بھی ہیں۔

محمد علی کے فن پارے جو مذہب اور سماجی انصاف میں علی کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو رِنگ میں فائٹ سے متعلق ہیں۔

نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق 5 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی میں یہ پینٹنگ 40 سے 60 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

پاپولر کلچر ڈائریکٹر ہیلن ہال کا کہنا تھا کہ پیننٹگنز کی نیلامی سے بہت سے لوگ پرجوش ہیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ ایک فنکار تھے اور وہ فن کے اس خزانے سے واقف نہیں تھے۔

محمد علی کی مجموعے میں ‘امریکا: دی بگ جیل’ اور ‘وار ان امریکا’ شامل ہیں جن کا قبل از فروخت تخمینہ 25 ہزار سے 35 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن، جنہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر 1964 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، 2016 میں 74 برس کی عمر میں پارکنسز ڈیزیز سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply