• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے انوکھی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم کو چھ ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم دے دیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی علاقے کی اے ڈی جی کورٹ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو سزا سنائی ، ملزم دھوبی ہے، اسلئے عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم اگلے چھ ماہ خواتین کے کپڑے مفت دھوئے گا اور استری کرے گا، لانڈری پر آنیوالی کسی بھی خاتون کے کپڑے دھونے سے انکار نہیں کرےگا، مقامی عدالت نے ملزم کی جانب سے فیصلہ ماننے پر اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کا نام للن کمار ہے اور عدالت کے جج اویناش کمار نے فیصلہ سنایا

ملزم کی عمر بیس برس ہے اور اس پر رواں برس 17 اپریل کو ایک خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو 19 اپریل کو گرفتار کر لیا تھا ،ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی تا ہم بعد میں خاتون جس نے زیادتی کا الزام لگایا تھا اس نے صلح کر لی، عدالت نے صلح نامہ کا پتہ چلتے ہی ملزم کو انوکھی سزا سنائی اور کہا کہ اگر ملزم رہا ہونے کے بعد چھ ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت دھوئے گا تو اسے رہا کیا جائے گا جس پر عدالت میں ملزم للن کمار کے وکیل نے کہاکہ ان کا موکل اپنے پیشے کے ذریعے سماج کی خدمت کرنا چاہتا ہے ،ملزم نےعدالت میں کہا کہ وہ گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئے اور استری  کرے گا،

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اے ڈی جے اویناش کمار اپنے منفرد فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سال اپریل میں ایک استاد نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دنوں میں بھی سکول کھولا تھا جب انکے خلاف درخواست آئی تو جج اویناش کمار نے اس شرط پر ضمانت دی تھی وہ پہلی سے پانچویں جماعت کے 5 غریب بچوں کو تین ماہ تک مفت میں پڑھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تشدد کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ اپنے گھر کے ارد گرد موجود نالوں کی صفائی کرے گا.گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے ایک ملزم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ایک ماہ تک مندر میں معمار کے طور پر کام کرے گا۔ اسی طرح انہوں نے مئی 2021 سے جیل میں قید ملزم راجیو کمار اور نتیش کمار کو اس شرط پر ضمانت دی کہ وہ سیلاب متاثرین کو مفت میں دالیں فراہم کریں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply