• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم آج رکھ جھوک میں اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج رکھ جھوک میں اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج بدھ کو رکھ جھوک جنگل شیخوپورہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکھ جھوک جنگل، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24 ہزار کنال اراضی پر محیط ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپوٹ کے مطابق رکھ جھوک جنگل پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہوگا جو اسمارٹ سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہو گا۔ ٹیکنالوجی کی بڑی چینی کمپنی ’’ہواوے‘‘ کو اس منصوبےکا اسمارٹ شراکت دار بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply