• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کیلیے خوشخبری: ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان

پنجاب کیلیے خوشخبری: ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جو چار گھنٹے طویل تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طویل اجلاس میں کہا کہ سروسز اسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ سروسز اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کے ساتھ عمارت کے اسٹرکچر کو بھی بہتر بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جناح اسپتال کے سامنے 56 کنال اراضی پر ٹراما سینٹر و ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کا نیا ٹراما سینٹر و ایمرجنسی بلاک 300 بستروں پر مشتمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اور نئے ایمرجنسی بلاک میں ا سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا کہ راجن پور اور بہاولنگر میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے لیے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کو آئندہ سال تک فنکشنل کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply