معروف پاکستانی اداکارہ کا وحشیانہ قتل

مردان: پاکستان کے شمال کی معروف اداکارہ کے وحشیانہ قتل نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے  ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم لاش کی شناخت پشتو اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے ۔

tripako tours pakistan

مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت ترین اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دو ماہ کے نومولود کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے اندھے قتل پر مقامی فنکاروں نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Untitled-1

اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی  مدعیت میں شاہ حسین ، فضل ملک اور نواب نامی افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے دوران اداکارہ کی والدہ نے گلالئی کا نام لبنیٰ درج کروایا ہے ۔

Advertisements
merkit.pk

واضح رہے قتل کے بعد سے گلالئی کا شوہر عمران بھی روپوش ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اس کی تلاش بھی جاری ہے۔ جبکہ ڈی پی اور مردان نے دو ملزمان حسین اور ملک کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply