• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بول پڑیں

مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر بول پڑیں

پاکستانی سابق اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیئے ضروری ہے-

حال ہی امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی اس کا ذمہ دار ہےاور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے مذکورہ بالا بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔

وینا ملک نے لکھا کہ مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکارہ کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس نہ مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔
صارفین کا کہنا ہے کہ مرد کی نگاہ نیچی رہے گا اگر عورت با حیاء اور با پردہ ہو-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply