گھریلو تشدد کے شکار مردوں کیلئے سینٹر قائم

آسٹریلیا: مرد حضرات کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لیے پہلا ادارہ کوئنز لینڈ میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کے لیے ایک کروڑ 61 لاکھ 33 ہزار 826 فنڈز جمع کیے گئے ہیں۔

لوگان کے جنوب میں واقع برسبین کے نواحی علاقے میں قائم یہ شیلٹر 12 کمروں پر مشتمل ہے، جو خاندانی تشدد کا نشانہ بننے والے بے سہارا مردوں کی پناہ گاہ ہے۔

گریس کی جانب سے قائم شیلٹر ہومز میں پہلے ہی 24 کمرے موجود تھے، جہاں تشدد کا شکار خواتین، منشیات استعمال کرنے والے اور ذہنی یا جسمانی صحت کے مسائل کا شکار افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

شیلٹر مالی اعانت کے بغیر، نجی عطیات اور فنڈ ریزنگ پر انحصار کرکے لوگوں کی مدد کے لیے کام کررہی ہے۔ اس پناہ گاہ میں رہنے کا کرایا بھی لیا جاتا ہے جو پناہ لینے والے شخص کی آمدنی پر منحصر ہے۔

شیلڑ کے بانی جیسن لوکاز نے مردوں کے لیے مخصوص شیلٹر کے قیام کو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کا پہلا شیلٹر قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کا یہ پروگرام کا مقصد مختلف وجوہات کی وجہ سے ہارے ہوئے مردوں کو زندگی کی طرف واپس لانا ہے۔

جیسن لوکاز کا کہنا تھا کہ وہ 2010 سے اس منصوبے پر کام کرنا چاہتے تھے، جس کی ضرورت انہیں ان کے قریبی دوست کے حالات دیکھنے کے بعد محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو تشدد کا شکار ان کا دوست اپنی بیٹی کے ساتھ بے گھر ہوا اور پھر ملازمت کی تلاش کرتا رہا، لیکن تب اسے کوئی مدد فراہم نہ ہوسکی، کیونکہ مردوں کی مدد کے لیے ایسا کوئی ادارہ پورے ملک میں موجود ہی نہیں تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آسٹریلیا کے 2017 کے اعدادوشمار کے مطابق ہر 15 میں سے ایک مرد کو 15 سال کی عمر کے بعد کسی نہ کسی طرح جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply