• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے جوکہ آئندہ ماہ پہنچیں گے اگر نیوزی لینڈ دورے کا حتمی فیصلہ کرتی ہے تو یہ 18 سال بعد پاکستان آ ئے گی –

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر ، اکتوبر میں وائٹ بال سیریز شیڈول ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات لی ہیں –

سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکا سن آئند ہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے رگ ڈیکاسن لاہور ، کراچی اور روالپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ شائقین سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا –

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورے کے لیے پر امید ہیں ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں ، پی سی بی کے ساتھ مل کر دورے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ گورنمنٹ کی ایجنسیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اب تک سب اچھا ہے ہمیں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، ہم پر اعتماد ہیں ہم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں لیکن پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کی پیشکش کررکھی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003 میں آخر مرتبہ پاکستان آئی تھی –

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply