رومن کیتھولک چرچ قبرستان۔۔ڈاکٹر محمد عظیم شاہ بُخاری

لاہور!آپ سب نے جیل روڈ اور دھرم پورہ کے گورا قبرستان کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا آج میں آپ کو لاہور شہر کے ایک قدیم اور چُھپے ہوئے ایسے مسیحی قبرستان کے بارے میں بتاؤں گا جو بالکل ایک ویران و بیابان جگہ کا منظر پیش کرتا ہے اور اب وہاں کسی کو نہیں دفنایا جاتا۔

یہ ہے رومن کیتھولک چرچ (چرچ ڈایوسس آف لاہور) کا قبرستان جسے عام طور پر مسیحی قبرستان ہی کہا جاتا ہے۔یہ جگہ میو ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے چار دیواری کے اندر واقع ہے جہاں اب کچھ خاندان رہائش پذیر ہیں۔

یہاں آپ کو بہت سی پرانی اور منفرد قبریں دیکھنے کو ملیں گی جن میں کئی تو تقسیم سے بھی پہلے کی ہیں ۔
شروع میں ایک بڑی صلیبی یادگار آپ کو نظر آئے گی جس پر درج ذیل الفاظ لکھے ہیں ؛

”THE SOULS OF THE RIGHTEOUS ARE IN THE HAND OF GOD.”

اس کی مخالف سمت میں چند قبریں اور ان کے کتبے نظر آئیں گے۔ ان میں سے کچھ قبروں پر مختلف نقش و نگار بنے ہیں جن میں پھول، پرندے، سورج کی کرنیں، شاخیں، بیلیں اور مختلف نشانات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں ایک انوکھا اور پرانے فیشن کا ستون بھی لگا ہوا ہے جو زیادہ تر مغربی ممالک کے قبرستانوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ میں نے اس جیسا ستون لاہور کے کسی مسیحی قبرستان میں نہیں دیکھا ۔
اس پر یہ الفاظ تحریر ہیں ؛

”Christians of your charity pray for the soul of the late Walter Charles barber
beloved son of ellen & Charles barber indigo planter of azimgurh
aged 16 years, 5 months & 4 days
R.I.P.”

آئیں دیگر کچھ کتبوں پر نظر ڈالتے ہیں۔۔۔۔

OF YOUR CHARITY PRAY FOR THE SOUL OF
JULIA L’E CORBET
DIED 8TH JUNE 1883
FIAT VOLUNTAS TUA

IN LOVING MEMORY OF CECIL RUTLAND
THE DEARLY LOVED CHILD OF FRANCIS AND CAROLINE BEEFY
DIED AUGUST 1882

IN MEMORY OF DEAR MAMA
MARY ELLEN WALSH
DIED 5TH MARCH 1880
AGE 50 YEARS
Died 10th May 1880

IN LOVING MEMORY OF PATRICK
WHO DIED ON THE 8TH MAY 1872

PRAISED FOREVER BE JESUS AND MARRY.

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی طرح اور کئی قبریں ہیں جو 1870 سے 1890 کے درمیان کی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کے یہ قبرستان 1870 سے پہلے ہی بنا ہو گا اور اب اندازاً 150 سال سے بھی زیادہ قدیم ہے۔ یہاں بچوں کی بھی کئی قبریں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ گھنے درختوں کے بیچ مٰیں بھی اکا دکا قبریں دیکھی جا سکتی ہیں۔خودرو جھاڑیاں اور گھنے درخت اس جگہ کو ایک پراسرار اور پُرسکون بنا دیتے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply