عاصم اظہر کی طنزیہ میم پرہانیہ عامر کا سخت ردعمل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے سوشل میڈیا پر مبہم پیغام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی تھی ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ بال بال بچ گیا۔

عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا تھا۔

گلوکار کے اس ٹوئٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے-

تاہم اب ہانیہ عامر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکارہ نے اپنے اس ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply