دلہن ایک،دولہے دو۔۔معمہ کیا ہے؟

بھارت میں اس وقت ایک عجیب صورتحال بن گئی جب ایک دلہن کو لینے دو دلہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے والدین نے اپنی مرضی سے بیٹی موہنی کی شادی ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی۔

شادی کے دن رخصتی کے وقت ببلو خوب دھوم دھام سے باراتیوں کے ہمراہ پہنچا۔ دلہن کے والدین نے ان کا خوب استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق عین اس وقت جب ببلو کا استقبال کیا جا رہا تھا کہ ایک اور دلہا باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور دلہن نے والدین کی پسند ببلو کے ساتھ جانے کے بجائے دوسرے دولہے کے ساتھ جانا پسند کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ موہنی اجیت کو پسند کرتی تھی اور اسی سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے والدین نے اس رشتے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب پولیس نے مہنی اور ببلو کے والدین کو گرفتار کر لیا اور بعد میں دوسرے دلہے اجیت کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply