• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کارروائی

شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کارروائی

وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کیخلاف انکوائری کی گئی ہے.ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکلر جسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، متعلقہ ہاوَسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا،بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے

Advertisements
julia rana solicitors

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply