تیسری غلطی

تیسری غلطی
آصف محمود

ایک غلطی ضیاء الحق سے ہوئی سوویت یونین کے خلاف جہاد کے نام پر انہوں نے سماج کو کسی اور کی آگ کا ایندھن بنا دیا.

دوسری غلطی پرویز مشرف سے ہوئی. دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پرائی آگ کے شعلے وہ اپنے گھر لے آئے.

اور تیسری غلطی اب راحیل شریف سے سرزد ہو رہی ہے. اور ڈر ہے کہیں مشرق وسطٰی میں بھڑکتی فرقہ وارانہ آلاءو کی چنگاریاں اپنے معاشرے کو لپیٹ میں نہ لے لیں.

مکرر عرض ہے کہ ہم ایک بہت بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں. امت کے نام پر پہلے بہت واردات ہو چکی اب ایک نیشن سٹیٹ بن کر سوچیے. اسلامی فوج تفنن طبع کے سوا کچھ نہیں ہے. ایک گناہ بے لذت.

دائروں کا سفر ہے اور ہم ہیں دوستو. کبھی سب سے پہلے پاکستان کا حکم نازل ہو جاتا ہے تو کبھی امت صاحبہ اپنی اسلامی فوج سمیت تشریف آور ہو جاتی ہیں.

وہی بات کہ
امیر شہر غریبوں کو لوٹ لیتا ہے
کبھی بحیلہ مذہب ،کبھی بنام وطن

راحیل شریف قابل قدر جرنیل ہیں لیکن ان کی تازہ اسائنمنٹ پر کچھ سوالات اٹھتے ہیں.

1. کیا یہ مناسب ہے کہ آرمی چیف ریٹائر منٹ کے فوری بعد کسی دوسرے ملک میں کوءی منصب حاصل کر لیں؟

2.اگر سیاسی بیان تک دینے پر دو سال کی. ممانعت ہے تو بیرون ملک ملازمت پر کیوں نہیں ہے؟

3.پاکستان کی مشرق وسطی میں ٹرمز آف انگیجمنٹ کیا ہیں؟ کیا پارلیمان میں ان پر کوءی بحث ہوئی ہے؟ کیا اس کے فوائد اور مضمرات پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

ہم اپنی خارجہ پالیسی کا اکثر رونا روتے ہیں. غلط فیصلوں کی یقینا یہ وجہ نہیں ہو گی کہ ہمارا کوءی بھی حکمران کبھی بھی غدار رہا ہو. بلکہ اس کی وجہ شاید یہ رہی ہے کہ خارجہ پالیسی کے باب میں اہم فیصلے مشاورت کے بغیر اور پارلیمان میں ڈسکس کیے بغیر جلدی میں کر لیے گئے.

Facebook Comments

آصف محمود
حق کی تلاش میں سرگرداں صحافی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply