شیطان کی شیطانیت

کہا جاتا ہے رمضان کی آمد پر شیاطین کو قید کرلیا جاتا ہے۔ تاکہ ہم روزہ ، نماز ،تراویح آزادی سے پڑھ سکیں۔ مگر شیطان کی ماسٹر پلاننگ تو دیکھو قید ہونے سے پہلے چینلز کے مالکان کو رمضان کی رمضان ٹرا نسمیشن کے ذریعے کیش کرنے کے لیے قائل کردیتا ہے۔ شیطان چینلز مالکان کو باور کراتا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کو عبادت والے اوقات میں رکھو تو رینکنگ آسمان پر پہنچ جائے گی۔ خصوصاً سحر و افطار کے اوقات۔ اس سے شیطان کا اپنا فائدہ یہ ہے کہ سحری کے بعد لوگ مداری کے بندر کا ناچ دیکنھے پر لگ کر فجر کی نماز سے رہ جایا کریں گے۔۔۔ اور یوں تین بجے سو کر اٹھنے والے، کاموں سے گھر لوٹنے والوں کا قرآن پاک کی تلاوت کے اوقات میں بھی بند ر ناچ پر لگ کر تلاوت و نماز رہ جایا کرے گی۔ حتی کے مغرب کے اوقات میں مسنون دعاؤں کی قبولیت کا وقت بھی ٹی وی پر ضائع ہوگا اور افطاری کے بعد بیس رکعت تراویح باجماعت پڑھنا کڑے مگر مالا مال کردینے والے عمل سے بھی محرومی مقدر ہو جائے گی۔ یوں شیطان قید ہو کربھی اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گااور ہم آزاد ہو کے بھی ناکام۔۔۔!!

Facebook Comments

احسان اللہ خان
عام شہری ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply