نثار، چلغوزہ اور پیروڈی کالم

حسن نثار، چلغوزہ اور پیروڈی کالم
ثاقب ملک
بند کرو یہ غلیظ بکواس.. تمھیں شرم نہیں آتی چلغوزے کی مثال عورت ذات کے لیے دیتے ہوئے؟.دودھ تمھارا غلیظ، گندہ اور ناپاک، پانی تمھارا آلودہ اور مکروہ، چلغوزے تمھارے بد ذائقہ اور شودر، تمھیں تو اپنی دموں کو چلغوزوں سے تشبیہ دینی چاہیے تھی. قارئین کرام آپ غور کریں یہ ہیں ہمارے علماء، اپنی ماؤں بہنوں کو چلغوزہ بنا دیا. جس عورت کی کوکھ سے تم نے جنم لیکر پرورش پائی اسے ایک ریڑھی سے ملنے والے ڈرائی فروٹ سے مشابہ قرار دیتے ہو؟. یہی مچھندر مائنڈ سیٹ ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے. اوہ کچھ اپنی کھوپڑیوں پر دولتیاں مارو، اپنی بوتھیوں پر ڈینگی مار اسپرے کرو، کچھ تمھارے ہوش ٹھکانے آئیں.

قارئین، میں تو ایک مردم بیزار سا آدمی ہوں. اپنی اسٹڈی کے لیے علاوہ مجھے ادھر ادھر کی کوئی غرض نہیں ہوتی. اس منحوس ملک کا المیہ یہ ہے کہ ہر جگہ تجاوزات ہیں. میری میز پر روز کچھ کتابیں میرے پسندیدہ مشروب کا راستہ روکے بیٹھی ہوتی ہیں. ایسی لعنت اور پھٹکار ہے اس نام نہاد امت مسلمہ پر کہ اس دلت قوم کی کتابیں بھی سکون کا سانس نہیں لینے دیتیں. ان تجاوزات کو ہٹا کر کچھ سکون ملا تو یہ میرے اسسٹنٹ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر “چلغوزے” کی بے پردگی ہو رہی ہے. یہ اپنے تھوبڑے اٹھا کر اکیسویں صدی میں زندہ ہیں اور انھیں احساس تک نہیں کہ یہ کیا بھونڈی حرکتیں کر رہے ہیں؟

کیا کوئی برہنہ چلغوزہ بھی ہوتا ہے؟ کیا کوئی شٹل کاک برقع والا بھی چلغوزہ ہوتا ہے؟ کیا کسی چلغوزے نے منی اسکرٹ بھی پہنی ہوتی ہے؟ سارا گند تو تمھارے غلیظ پانی اور چونے سے ملاوٹ زدہ دماغ میں ہے. معصوم بچوں کو تم چھوڑتے نہیں. ان کے ساتھ کونسی بے پردگی تمھیں مجبور کرتی ہے؟

اچھا، بھلے مانس لوگو ایک گلی میں تمھاری اذان ایک نہیں، پوری دنیا میں جوتے پڑ رہے ہیں اور تم ان بے معنی بحثوں میں الجھے ہو؟ وہ کسی شاعر نے کیا خوبصورت شعر کہا ہے کہ ہاں یہ میری جوانی کا شعر ہے کہ
اس شہر آسیب میں شراب ہی نہیں حسن
الٹا لٹکو تو پانی اور دودھ بھی جعلی ہے

Advertisements
julia rana solicitors

یہ ہیں تمہارے کرتوت؟ ناپاک دودھ کو برہنہ کیوں نہیں کہتے؟ روز کچی شرابیں پی کر مرتے ہو، کم از کم خالص شراب ہی بنا دو. دنیا تمہارا چھلکا اتار رہی ہے آخر تم چلغوزے کے چھلکے اتار کر اپنی گھٹن زدہ مکروہ اور غلاظت زدہ جنسی تسکین کا سامان تلاش کر رہے ہو. یہ ہیں اقبال کے شاہین؟ اقبال خود ہفتہ ہفتہ نہیں نہاتا تھا. کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ. ایک لوکل شاعر کو اٹھا کر آسمان پر بٹھا دیا. ہم نے کیا پوری عمر جھک ماری ہے؟ شاعر مشرق… یہ چھلکے اترے چلغوزے سے بھی زیادہ ننگا جھوٹ ہے. اوہ بد خصلتو کیا مشرق صرف برصغیر ہے؟ چین اور ایران کی تہذیبیں ہیں. لیکن جس ملک میں میرے جیسے تخلیق کار کو سگنل پر گاڑی کھڑی کرکے اپنی بوتھی ڈیش بورڈ پر سجا کر منحوس روٹ لگنے کی وجہ سے رکنا پڑے وہ کیا غور و فکر کرے گا. شاباش تم چلغوزے پھاڑو دنیا ایٹم پھاڑ رہی ہے.

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply