چلو اس شہرِ خموشاں میں۔۔رمشا تبسم

چلو اس شہرِ خموشاں میں
اب دل کی باتیں خوب کریں
کبھی تم کہو, کبھی میں کہوں
کبھی ہم تم مل کر ساتھ ہنسیں
یہ دنیا ہے ایک راز سہی
آؤ رازوں کو اب فاش کریں
تم مجھ کو محبت سکھلاؤ
میں تم کو دیوانہ کر جاؤں
چلو اس شہرِ خموشاں میں
کچھ دیر تو اب قیام کریں
کبھی تم سنو, کبھی میں سنو
دھڑکنوں کو بھی یکجان کریں
یہ الفت ہے ,اک حسرت سہی
مگر حسرتوں کو اب سرِ عام جیئیں
تم مجھ کو چاہت سکھلاؤ
میں تم کو پاگل کر جاؤ
چلو اس شہرِ خموشاں میں
اب دل کی باتیں خوب کریں

Facebook Comments