گھر میں مجلس امام حسین کیوں کروائی؟مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کے دوران اپنے گھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر کیلئے مجلس کیوں برپا کی؟، راولپنڈی  پولیس نے چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مکتب دیوبند سے تعلق رکھنے والی مسجد رسول اللہ کی انتظامیہ کی شکایت پر لالہ رخ چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے تھانہ صدر بیرونی کے ڈی ایف سی عثمان منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سیدہ نصرت کے گھر کے عقب میں مکتب دیوبند کی ایک مسجد ہے اور اس مسجد کی انتظامیہ کو اس مجلس عزا پر اعتراض تھا اور تھانے میں پہلے سے شکایت بھی درج کروا رکھی تھی، جبکہ بانی مجلس کی جانب سے گھر میں مجلس کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، اس لئے نصرت زہرہ کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply