(مکالمہ ویب ڈیسک/رپورٹ :عامر عثمان عادل)تمہاری داڑھی کیوں ہے ؟
ایک اور پاکستانی مسلم نوجوان پر حملہ، داڑھی کاٹ دی گئی
محمد کاشف کا تعلق ضلع گجرات کے نواحی گاؤں لنگڑیال سے ہے۔بازو اور چہرے پر گہرے زخم آئے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکیچوئن میں مقیم محمد کاشف کا تعلق کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں لنگڑیال سے ہے جو 20 سال سے کینیڈا میں مقیم ہے ان کے والد محمد شریف بھی کینیڈا مقیم ہیں جو آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
محمد کاشف اپنے روٹین چیک اپ کے لئے گھر سے ہستپال جا رہے تھے کہ ان پر گوروں نے چاقوؤں سے حملہ کر دیا۔
وہ ان کی داڑھی کاٹنے کے درپے تھے مزاحمت کرنے پر ان کے بازو اور چہرے پر شدید زخم آئے
کاشف نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور ان کے عقب سے آئے ، وار کیا، میری خوش قسمتی کہ چاقو کمر میں گہرائی تک نہ گیا
انہوں نے آوازہ کسا کہ جاؤ اپنے ملک دفع ہو جاؤ۔۔
یہاں کیا کر رہے ہو پھر انہوں نے مجھے بازوؤں سے دبوچا اور داڑھی کاٹ دی ان کا کہنا تھا اسے کیوں رکھا ہے؟
میرے بازو پہ 14 ٹانکے لگے ہیں
میں 12 سال کا تھا جب کینیڈا آیا اور اب 32 سال کا ہو گیا ہوں اس نوعیت کے واقعات پہلے کبھی پیش نہیں آئے۔
ان کے بازو پر 14 جبکہ چہرے پر 5 ٹانکے لگائے گئے ہیں
یہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی حالیہ لہر کے دوران تیسرا بڑا واقعہ ہے
پہلے پاکستانی فیملی کو ٹرک تلے کچل دیا گیا
کل دو خواتین کے نقاب نوچے گئے اور آج یہ واقعہ پیش آیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں